بھٹکل 3/ نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل موگلی ہونڈا کے اُردو اسکول میدان میں آزاد یوتھ کلب کے زیر اہتمام جماعت المسلمین کے شعبہ تبلیغ، شاذلی حلقہ کی طرف سے اصلاح معاشرہ کا ایک خوبصورت جلسہ منعقد کیا گیا جس میں علاقہ کے مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آزاد یوتھ کلب کے صدر اسماعیل چیڈوباپا کی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام میں جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے حاضرین کو کئی ایک مشوروں سے نوازتےہوئے سماج میں ہورہی برائیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی تاکید کی۔ آزاد یوتھ کلب کی تعلیمی کمیٹی کے کنوینرمولانا منورحُسین پیشمام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام میں علاقہ کے کئی بچوں نے نعت و نظمیں پیش کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ علاقہ کے ذمہ دارعبدالواسع نے نظامت کی۔ ڈائس پربلال مسجد ، فلاح المسلمین کے سکریٹری نورالحق پیشمام، آزاد یوتھ کلب کے سابق صدر صادق جبالی، مولوی ابوبکر تونسے وغیرہ موجود تھے۔